ہولی کے تہوار کے موقع پر تقریبات

ہولی کے تہوار کے موقع پر تقریبات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو اور رکن صوبائی اسمبلی شہزاد منشی، کانجی رام اورشہزاد منشی نے ہولی کے تہوار کے موقع پر پنجاب سمیت پاکستان بھر میں بسنے والی تمام ہندو برادری کو دلی مبارکباد دی ہے۔ہولی رنگوں اورخوشیوں کا تہوار ہے جسے ہر سال کی طرح اس بار بھی پنجاب سمیت ملک بھر میں ہولی کا تہوار ہندو برادری کی طرف سے مذہبی عقیدت اور جوش و جذبہ سے منایا گیا۔ پنجاب کے تمام بڑے چھوٹے مندروں میں اس موقع پر خصوصی مذہبی اور رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کیا گیاجس میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔صوبائی دارلحکومت لاہور میں مرکزی تقریب کرشنا مندر راوی روڈ منعقد ہوئی جس میں پنجاب بھر کے سیاسی ،مذہبی،سول سوسائٹی کے نمائندوں،پاکستان ہندو ویلفیئر کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر منوہر چند،ایم پی اے شہزاد منشی اور تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے سرکردہ رہنماؤں سمیت ہندو کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ہندو برادری سمیت تمام مذاہب کے لوگوں کی خوشحالی، ملک و قوم کی ترقی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔