ایران میں سوشل میڈیا پر پابندی کی تجویزپیش کردی گئی

ایران میں سوشل میڈیا پر پابندی کی تجویزپیش کردی گئی

  

تہران (اے پی پی) ایرانی اٹارنی جنرل جعفر منتاظری کا کہنا ہے کہ ملک میں سوشل میڈیا کو بند کیا جا سکتا ہے۔ایرانی سرکاری خبر ایجنسی ارنا کے مطابق تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرنے والے منتاظری کا کہنا تھا کہ "انٹرنیٹ کے جہاں بہت سارے فوائد ہیں وہاں پر اس کے مضر اثرات بھی بہت زیادہ ہیں"۔ہم پر اس حوالے سے نکتہ چینی کی جا رہی ہے کہ عوام کی آزادی کو ہاتھ سے مت چھینیں۔انہوں نے چین کو مثال بناتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے مغربی ثقافت کے اس ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ہم کیونکر ایسا نہیں کر سکتے؟

مزید :

عالمی منظر -