پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے تحفظ کی سیاست کی ہے، عابد صدیقی

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے تحفظ کی سیاست کی ہے، عابد صدیقی

  

لاہور(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کے تحفظ کی سیاست کی ہے، بلاول بھٹو زرداری نوجوان نسل کی امید اور کچلے ہوئے طبقات کی آوازہیں۔ وہ ملک کو لاحق بیماریوں سے پاک کریں گے۔ ان کے دو ٹوک موقف کو بہت پذیرائی ملی ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو غریب عوام کی آس اور ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر ہیں وہ اپنے نانا کے مشن ’’روٹی، کپڑا اور مکان‘‘ لے کرچل رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ورکرز کو بلاول بھٹو کی قیادت میں نئی سوچ کو پروان چڑھانا ہے ، بلاول بھٹو اپنی شہید ماں اور شہید نانا کی تصویر ہے۔اٹھارہ کروڑ عوام کی واحد امید بلاول بھٹو زرداری ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو بیچنے کے درپے ہیں قرضوں کی بھرمار کر دی گئی ہے۔ دوسری طرف عوام کو ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبا دیا گیا ہے جس سے عوام کو سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -