پاناما برا دران پور ی دنیا میں رسوا ہوچکے ہیں:عثمان گھمن

پاناما برا دران پور ی دنیا میں رسوا ہوچکے ہیں:عثمان گھمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ (بیورورپورٹ )تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے رہنما عثمان گھمن نے کہا ہے کہ پاناما برا دران پور ی دنیا میں رسوا ہوچکے ہیں، پاکستان کے بچے بچے کی ز بان پر انکی کر یشن کے چرچے زدعام ہیں ،نواز حکومت کی ر ٹ کہیں بھی نظر نہیں آر ہی نیشنل ایکشن پلا ن پر عمل درآمدنہ ہو نے کی وجہ سے ملک کو نا قا بل تلا فی نقصان پہنچ رہا ہے اس سے بڑ ی حکومت کی ناکامی کیا ہو سکتی ہے کہ ملک کے دارالحکومت اسلام آبا د میں خو اتین کے ساتھ ز یا د تی کے واقعات میں160فیصد تک اضا فہ ہوچکاہے۔ جس کا چوہدری نثار کا کھلااعترف حکمرانو ں کے منہ پر طما نچہ ہے ملک میں امن و امان کی صور تحال ابتر سے ابترہوچکی ہے۔عثمان گھمن نے کہاکہ پانامہ چور حکمران نام نہا د مصنوعی تر قی کے دعوے کر نے میں لگے ہوئے ہیں ناکام حکمران اپنی مقبو لیت کے جعلی سروے بھار ت سے کروا کرر پورٹس چھپوا رہے ہیں ملکی معیشت کا حکمرانوں نے ستیاناس کر دیا ہے، قر ضو ں پہ قرضے لیے جارہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -