چین ‘شمال مشرقی اور شمال مغربی علاقوں میں برفانی طوفان کی پیش گوئی

چین ‘شمال مشرقی اور شمال مغربی علاقوں میں برفانی طوفان کی پیش گوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ ( این این آئی)چین کے محکمہ موسمیات نے ملک کے شمال مشرقی اور شمال مغربی علاقوں میں برفانی طوفان کی پیش گوئی کرتے ہوئے کم درجے کاالرٹ جاری کر دیا ہے۔چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ برفانی طوفان کے باعث گان سو ، ننگ زیا ، شانزی ، جیلن اور ہیلانگ جیانگ کے علاقوں میں 10سینٹی میٹر تک برفباری ہو سکتی ہے جبکہ کنگہائی ، گان سو ، ننگ زیا اور تبت کے خود مختار علاقے کیلئے بھی برفانی طوفان کی پیش گوئی کرتے ہوئے بلیو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔
دریں اثنا جنوبی اور مشرقی چین کے بعض علاقوں میں سرد ہوائیں چلیں گی جن کے ساتھ اولے پڑنے کا بھی امکان ہے جس سے جنوبی علاقوں صوبہ جیانگ زی میں درجہ حرارت دس ڈگری کم ہو سکتا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں موسم سے متعلق چار درجے کا وارننگ سسٹم جاری کر دیا جاتا ہے جس میں شدید ترین ریڈ الرٹ ، شدید اورنج الرٹ ، کم درجے کا زرد الرٹ اور کم ترین درجے کا بلیو الرٹ ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -