ایوان کشمیرمیں یوتھ فورم فار کشمیر خواتین حقوق کانفرنس کا انعقاد

ایوان کشمیرمیں یوتھ فورم فار کشمیر خواتین حقوق کانفرنس کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقعہ پر ایوان کشمیر لاہور میں ایک خواتین حقوق کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اس موقعہ پر چیف آرگنائزر یوتھ فورم فار کشمیر طارق احسان غوری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی کانفرنس میں عالمی سطح پر خواتین کے حوالے سے اظہار خیال کیاگیا اس موقعہ پر طارق احسان غوری نے کشمیر میں خواتین کے ساتھ ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا طارق احسان غوری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر میں بھارتی غاصبانہ قبضہ برقرار رکھنے کیلئے کشمیری نوجوانوں کے سا تھ ساتھ کشمیری خواتین اور معصوم بچوں پر ظلم کے پہاڑ تور رہا ہے۔ہم خواتین کے عالمی دن کے موقعہ پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم بند کرائے جائیں اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں بند کی جائیں۔کانفرنس میں ایک قرار داد منظور کی گئی جس میں کشمیر سے مسلح بھارتی افواج کو نکالنے اور کشمیر میں اقوام متحدہ کی منظور کردہ قرار دادوں کے مطابق رائے شماری کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔کانفرنس میں ڈاکٹر رابعہ خان۔ماریہ ظفر۔مہک چوہدری ۔ٖفاخرہ خان اور مختلف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی نمائندہ خواتین نے خطاب کیا۔