آپریشن ’’ ردالفساد‘‘ کارخ گستاخان رسول ﷺ کی جانب بھی موڑا جائے،عبدالغفار روپڑی

آپریشن ’’ ردالفساد‘‘ کارخ گستاخان رسول ﷺ کی جانب بھی موڑا جائے،عبدالغفار ...

  

لاہور ( پ ر)جماعت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا ہے کہ آپریشن ’’ ردالفساد‘‘ کا رخ گستاخان رسول ﷺ کی طرف بھی موڑا جائے، سوشل میڈیا کو فتنہ پروری اور فساد پھیلانے کے لیے استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے،حکومت ہرقسم کے میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق ترتیب دے،دہشتگردوں کی سرکوبی کے لئے آپریشن’’ ردّ الفساد‘‘ کارگر ثابت ہو گا۔گذشتہ روز حافظ عبدالوھاب اور مولانا شکیل الرحمن ناصر سمیت دیگر کے ہمراہ لاہور میں علماء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام نفرتوں کا نہیں محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کامنصوبہ پاکستان کی بقاء اور سلامتی کاضامن ہے۔اس طویل المدتی پراجیکٹ پر بھارتی تحفظات کو چین بھی مستردکرچکا ہے مگر اس کے باوجود ہندوستان مسلسل اس کے خلاف سرگرم عمل ہے۔وہ کسی بھی طور پر اقتصادی راہداری کے اس عظیم الشان منصوبے کی تکمیل نہیں چاہتا۔متعددبار نریندرمودی عوامی اجتماعات میں اس کے خلاف دھمکی آمیز بیانات دے چکے ہیں، حکومت پاکستان دشمن عناصر کو اس منصوبے میں شامل کرنے کے خواب چھوڑ کر دشمن کی حقیقی چالوں کو بے نقاب کرے اور آپس میں پائے جانے والے اختلافات کو جلدازجلد ختم کیاجائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -