ناموسِ رسالتؐ کے تحفظ کیلئے جانیں قربان کرنا سعادت سمجھتے ہیں ، پیر عبد الرحیم

ناموسِ رسالتؐ کے تحفظ کیلئے جانیں قربان کرنا سعادت سمجھتے ہیں ، پیر عبد ...

  

لاہور(پ ر)جمعیت علماء اسلام (سینئر)کے زیر اہتمام گستاخانہ مواد کیخلاف پورے ملک میں یوم احتجاج منایا گیا لاہور میں مولانا حسین احمد اعوان چکوال میں قائد جمعیت پیر عبد الرحیم نقشبندی راولپنڈی میں صاحبزادہ محمود الحسن ،حافظ محمد اسلم مظفر گڑھی ،مولانا محمد صدیق منیر صابری کوئٹہ میں پیر محمد احمد حسن کراچی میں قاری محمد اقبال قادری اورپشاور میں مولانا ظہیر کاشمیری ،حافظ شعیب الرحمن ودیگر نے گستاخانہ مواد کیخلاف یوم تحفظ ناموسِ رسالتؐ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد فوری طور پرہٹایا جائے کیونکہ اس سے انارکی پھیل رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم دفعہ 259/Cمیں ممکنہ ترمیم کو مسترد کرتے ہیں اور ناموسِ رسالتؐ کے تحفظ کیلئے اپنے جانیں قربان کرنا اپنے لئے باعث سعادت سمجھتے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -