جرمنی، دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر شاپنگ مال بند کر دیا گیا
برلن (این این آئی) جرمنی کے شہر ایسن میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ایک شاپنگ مال کو بند کر دیا گیا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق شاپنگ مال میں دہشت گردانہ حملے کے منصوبے کے بارے میں اطلاعات موجود تھیں۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ شاپنگ مال کو بند کرنے کا فیصلہ عوام کی جانوں کے تحفظ کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔