تحریک آزادی کشمیر کی تاریخ عظیم شخصیات کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے‘یاسین ملک

تحریک آزادی کشمیر کی تاریخ عظیم شخصیات کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے‘یاسین ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چےئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کی تاریخ عظیم شخصیات کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر میں شہید فیاض احمد ڈار اور شہید معراج الدین عثمان کے یوم شہادت پر ایک تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام نے عظیم مقصد کے حصول کیلئے قربانیاں پیش کی ہیں اور یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان قربانیوں کی حفاظت کریں۔ تعزیتی اجلاس میں پارٹی رہنماؤں اور کاکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ فرنٹ سربراہ نے فیاض احمد ڈار اور معراج الدین عثمان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آزادی کے حصول کے لیے اپنی جان کی بازی لگاکرتاریخ کشمیر میں اپنا نام سنہری حروف میں رقم کیا ہے۔اس موقع پر دیگرمقررین نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں سے مزین تحریک آزادی کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی ۔ اجلاس میں اس عزم کو دہرایا گیا کہ شہداء کی قربانیوں کو کسی صورت میں رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -