پیپلزپارٹی لاہور کے رہنما بابر سہیل بٹ کو ان کے گن مین نے گولیاں مار کر قتل کر دیا

پیپلزپارٹی لاہور کے رہنما بابر سہیل بٹ کو ان کے گن مین نے گولیاں مار کر قتل کر ...
پیپلزپارٹی لاہور کے رہنما بابر سہیل بٹ کو ان کے گن مین نے گولیاں مار کر قتل کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)گن مین  کی فائرنگ کے نتیجے میںشدید زخمی ہونے والے  پیپلزپارٹی کے ضلعی رہنما بابر  سہیل بٹ جاں بحق ہو گئے ،گن مین گولیاں مار کر فرار ہو گئے ،

حکومت بلوچستان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھا رہی ہے :ثناء اللہ زہری

نجی ٹی وی ’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق لاہور میں مناواں کے علاقے لکھو ڈیر میں  پیپلزپارٹی کے ضلعی رہنما بابرسہیل بٹ پر ان کے اپنے ہی گن مین نے گولیوں کی بارش کر دی اور فرار ہوگیا۔ گولیوں کی زد میں آکر بابربٹ شدید زخمی ہوگئےجنہیں فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے  ۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس حکام کاکہنا ہے کہ فائرنگ کاواقعہ دیرینہ دشمنی کاشاخسانہ لگتا ہے ۔واضح رہے کہ بابر سہیل بٹ پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اور  پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ثمینہ خالد گھرکی کے انتہائی قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے ۔

مزید :

لاہور -