پی ایس ایل فکسنگ عرفان کی آج اور شا زیب کی کل اینٹی کرپشن کے سامنے پیشی

پی ایس ایل فکسنگ عرفان کی آج اور شا زیب کی کل اینٹی کرپشن کے سامنے پیشی

  

لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2017 میں سپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے فاسٹ باؤلر محمدعرفان(آج)پیر کو جبکہ شاہ زیب حسن (کل)منگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوں گے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں سے اسپاٹ فکسنگ میں مبینہ طورپر بکیز سے رابطوں کے حوالے سے سوالات پوچھے جائیں گے۔ پی سی بی کے ڈائرکٹر میڈیا امجد حسین نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 'محمد عرفان پیر کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوں گے جبکہ شازیب حسن منگل کو پیش ہوں گے'۔ امجد حسین کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن یونٹ دونوں کھلاڑیوں سے سوال جواب کے بعد چارج شیٹ کا فیصلہ کرگے گا۔ انھوں نے کہا کہ 'دونوں کھلاڑیوں کو ان کے خلاف انکوائری اورثبوت کے حوالے سے جواب دینا پڑے گا اور پی سی بی ان کے خلاف چارج شیٹ تیار کرے گا'۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خالد لطیف اورشرجیل خان کے خلاف ٹریبیونل کی تفتیش اگلے ہفتے متوقع ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -