امریکہ کو بحران اور بدامنی پیدا کرنے میں مہارت حاصل ہے: بشارالاسد

امریکہ کو بحران اور بدامنی پیدا کرنے میں مہارت حاصل ہے: بشارالاسد

  

دمشق (این این آئی)شام کے صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ امریکہ کو بحران و بدامنی پیدا کرنے میں مہارت حاصل ہے، وہ جانتا ہے کہ تباہی کس طرح پھیلائی جاسکتی ہے ۔غیر ملکی میڈیا کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے شامی صدر نے کہا کہ امریکہ سے ہمارا کوئی سروکار نہیں ہے ، اس نے صلاح و مشورے کے بغیر ہی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے اور اس کا یہ اقدام غیر قانونی ہے۔شامی صدر نے کہا کہ ہم ان تمام غیر ملکی فوجیوں کو جارح سمجھتے ہیں جو بغیراجازت شام کی سرحدوں میں داخل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو بحران وبدامنی پیدا کرنے میں مہارت حاصل ہے وہ جانتے ہیں کہ تباہی کس طرح پھیلائی جاسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ شام کے مستقبل کا دار و مدار شامی عوام پر ہے اور ان کی خواہش کے مطابق ہی ریفرنڈم کرایا جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -