یورپی یونین نے تیرکی کو فراہم کر دہ مالی معاونت میں کمی کرنا شروع کر دی

یورپی یونین نے تیرکی کو فراہم کر دہ مالی معاونت میں کمی کرنا شروع کر دی

  

برسلز(آئی این پی)یورپی یونین نے ترکی کو فراہم کی جانے والی مالی معاونت میں کمی کرنا شروع کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین نے ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کے تناظر میں فراہم کی جانے والی مالی معاونت میں کمی کرنا شروع کر دی ہے۔ یورپی کمشنر یوہانس ہان کے مطابق ایسے تمام منصوبے ختم کر دیے گئے ہیں جن سے مطلوبہ نتائج سامنے نہیں آ رہے تھے۔ یورپی یونین نے سن 2014 سے 2020 تک ترکی کو ساڑھے چار ارب یورو مالی معاونت فراہم کرنا تھی جس میں سے اب تک 167 ملین یورو فراہم کیے جا چکے ہیں۔ یورپی یونین کے بجٹ کمشنر گنٹر اوٹنگر کا کہنا ہے کہ ایردوآن کی قیادت میں ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -