عراق کے شہر موصل کے قریب اجتماعی قبر سے 500لاشیں برآمد

عراق کے شہر موصل کے قریب اجتماعی قبر سے 500لاشیں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد(آئی این پی)عراق کے شہر موصل کے قریب اجتماعی قبر سے500 لاشیں برآمد کرلی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی شہر موصل کے نواح میں بدوش جیل کے احاطے میں ایک اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے۔ رپورٹوں کے مطابق اس اجتماعی قبر میں500 سے زائد انسانی لاشوں کی باقیات ملی ہیں۔ شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے جون 2014 میں موصل پر قبضہ کر لیا تھا اور ان دنوں عراقی فوجی دستے امریکا کی قیادت میں سرگرم عسکری اتحاد کی مدد سے موصل شہر پر مکمل قبضے کے لیے اپنی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -