شعیب اختر نے اپنا ''سرپرائز ''کا وعدہ پورا کر دیا

شعیب اختر نے اپنا ''سرپرائز ''کا وعدہ پورا کر دیا
 شعیب اختر نے اپنا ''سرپرائز ''کا وعدہ پورا کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(آئی این پی) پنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے مداحوں کے لیے اپنے بیٹے محمد میکائیل علی کی تصاویر جاری کردیں۔ ننھے میکائیل کی صلاحیتیں ابھی سے شعیب کو دکھنے لگی ہیں۔دو روز قبل شعیب ملک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرپیغام دیا تھا کہ وہ ایک ایسی شخصیت کو ظاہر کرنے والے ہیں جس کے دم سے ان کی زندگی میں رونق ہے۔ٹوئٹر پر ننھے میکائل کی تصویر پوسٹ کر کے انہوں نے لکھا کہ یہ میرے دل کا ٹکڑا ہے، میری خوشیوں کی وجہ میرا بیٹا محمد میکائل علی ہے۔ایک اورتصویر میں شعیب اختر میکائیل کو کرکٹ کا سبق پڑھانا چاہ رہے ہیں مگر شاید ننھے منے کیو چھکے میں دلچسپی نہیں۔ شاید اس لیے کہ وہ ایک بالر کے بیٹے ہیں۔ایک اور ٹویٹ میں شعیب اختر نے ننھے میکائل کی تکیے پر لیٹی تصویر شیئر کر کے دلچسپ کیپشن دیا۔ لکھتے ہیں، ’’ایسا لگ رہا ہے کہ یہ باپ کی تیزرفتار کیچ پکڑنے کیلئے ڈائیوو مار رہا ہے مگر اپنے با باکے برعکس اسے باآسانی پکڑ بھی لیا ہے۔ کسی ریفری کے فیصلے کی ضرورت نہیں‘‘۔