ڈربی ریس،شاہد گوگا کے گھوڑے بگ براوو نے میدان مارلیا

ڈربی ریس،شاہد گوگا کے گھوڑے بگ براوو نے میدان مارلیا

  

لاہور ( سٹی رپورٹر ) سال کی سب سے بڑی گھڑ ریس پاکستان ڈربی میں شاہد گوگا کے گھوڑے بگ براوو نے میدان مارلیا جبکہ بگ بیش اور وارئیر سول نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لاہور ریس کلب میں ڈربی ڈے کے موقع پر عید کا سماں دیکھنے میں آیا جب ملک بھر سے آئے گھڑ ریس کے شوقین نے مقابلے انجوائے کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی قسمت بھی آزمائی۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر آٹھ ریسیں ہوئیں جن میں پانچ کپ ریسیں بھی شامل تھیں۔دن کی پہلی ریس میں چن مکھناں فاتح رہا ہر میجسٹی نے دوسری اور گولڈن مین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دوسری ریس چناب کپ کولیٹرل نے جیتی منسٹر آف بھکر دوسرے اور مون سٹار تیسرے نمبر پر رہا۔ تیسری ریس سٹیورڈ کپ کیٹلیہ نے جیتی بلیزنگ ہارٹ دوسرے جبکہ سلطانے نیاز بیگ تیسرے نمبر پر رہا۔ چوتھی ریس نیشنل بریڈرز کپ میں سلطان ون نے پہلی گجرات ون نے دوسری اور بگ فیتھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دن کی پانچویں ریس پاکستان ڈربی تھی جس میں چار گھوڑوں نے حصہ لیا۔ بگ براوو نے ا پنے حریفوں کو بچھاڑتے ہوئے سال کا سب سے پرکشش ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ بگ بیش نے دوسری اور وارئیر سول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

چھٹی ریس کوئین ایلزبتھ کپ چیف آف بھکر کے نام رہا بگ کونفیڈنس دوسرے جبکہ جبار پرنس تیسرے نمبر پر رہا۔ ساتویں ریس میں گجرات سیون نے میدان مارا ایڈمرلز واک نے دوسری اور سوکریٹس نے تیسری جبکہ آٹھویں ریس میں شانے نیاز بیگ پہلے چمکنی دوسرے اور نیشنل ٹائم تیسرے نمبر پر رہا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -