قص بیٹنگ پہلے ٹیسٹ میں شکست کا سبب بنی: مشفق الرحیم

قص بیٹنگ پہلے ٹیسٹ میں شکست کا سبب بنی: مشفق الرحیم
قص بیٹنگ پہلے ٹیسٹ میں شکست کا سبب بنی: مشفق الرحیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گال(اے پی پی) بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان مشفق الرحیم نے کہا ہے کہ دوسری اننگز میں ناقص بیٹنگ سری لنکا کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں شکست کا سبب بنی، ہمارے پاس میچ ڈرا کرنے کا سنہری موقع تھا لیکن بلے بازوں کی غیرذمہ دارانہ بیٹنگ کی وجہ سے ہم نے موقع گنوا دیا۔ بنگال ٹائیگرز کو آئی لینڈرز کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں 259 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور بنگلہ دیشی ٹیم دوسری اننگز میں 197 رنز پر ڈھیر ہوئی تھی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کے آخری روز کے پہلے گھنٹے میں وکٹیں بچانے کا پلان تھا لیکن بدقسمتی سے ہمارے ٹاپ فائیو بیٹسمین پہلے گھنٹے میں ہی پویلین لوٹ گئے جس کی وجہ سے ہمارے لئے دفاع کرنا مشکل ہو گیا، میزبان ٹیم کے باؤلرز نے بہترین باؤلنگ کی، ہماری ٹیم تینوں شعبوں میں ناکام رہی اسلئے میں سمجھتا ہوں کہ سری لنکن ٹیم جیت کی حقدار تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ اگلا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کریں گے اور ہدف کے حصول کیلئے مربوط حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔