بی سی سی آئی کی کرس براڈ کی ’’پونے پچ‘‘والی رپورٹ مسترد

بی سی سی آئی کی کرس براڈ کی ’’پونے پچ‘‘والی رپورٹ مسترد

  

ممبئی(اے پی پی) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میچ ریفری کرس براڈ کی ’’پونے پچ‘‘ کو ناقص قرار دینے والی رپورٹ کو مسترد کر دیا۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پونے میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ تیسرے روز ہی ختم ہو گیا تھا اور اس میں سپنرز نے 31 وکٹیں لی تھیں، میچ ریفری کرس براڈ نے پچ کا جائزہ لینے کے بعد اسے ناقص قرار دیا تھا جس پر آئی سی سی نے بھارت سے جواب طلب کیا تھا۔ بی سی سی آئی نے اپنے جواب میں آئی سی سی پر واضح کیا کہ پونے کی وکٹ ناقص نہیں تھی، اسی وکٹ پر کینگروز نے 260 اور 285 سکور بنایا تھا، ناقص پچ پربلے بازوں کے زخمی ہونے کا بھی خدشہ رہتا ہے جب کہ پونے ٹیسٹ میں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا اسلئے ہم پونے پچ کے بارے براڈ کی رائے سے اتفاق نہیں کرتے۔ بی سی سی آئی کے جواب کے بعد اب بال آئی سی سی جنرل مینجر جیف ایلرڈائس اور آئی سی سی چیف ریفری رنجن مدوگال کے کورٹ میں ہے، دونوں حکام بی سی سی آئی جواب پر نظرثانی کے بعد فیصلہ سنائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -