قومی مینز اینڈ ویمنز نیٹ بال چیمپین شپ آج شروع ہوگی

قومی مینز اینڈ ویمنز نیٹ بال چیمپین شپ آج شروع ہوگی

  

اسلام آباد(اے پی پی) قومی مینز اینڈ ویمنز نیٹ بال چیمپین شپ (آج) پیرسے پاکستان سپورٹس بورڈ کے لیاقت جمنازیم میں شروع ہوگی، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایاکہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، چیمپین شپ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی،پاکستان ائیرفورس، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، اسلام آباد، فاٹا کی ٹیمیں شامل ہیں، ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے پاکستان آرمی کی ٹیم مردوں میں اور سندھ کی ٹیم خواتین میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

،چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 16 مارچ کو شام چاربجے ہوگی جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ ہونگے جو چیمپئن شپ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -