حکومت تھرو بال کے کھیل کیلئے اہم اقدامات کرے: مقبو ل آرائیں

حکومت تھرو بال کے کھیل کیلئے اہم اقدامات کرے: مقبو ل آرائیں

  

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے کہا ہے کہ حکومت دیگر کھیلوں کی طرح تھرو بال کے کھیل کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے ملک میں کھیلوں کے گرتے ہوئے معیار میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اورحکومت تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے لئے ضروری اقدامات کرے۔

اور تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کو لازمی قرار دے، انہوں نے کہا کہ گذشتہ ماہ فروری لاہور میں آل پاکستان انٹرسکولز تھرول چیمپئن شپ کا انعقاد بہت کامیاب رہا جس میں سکولز اور کالجز کے لڑکے اور لڑکیوں نے بھر پور تیاری کے ساتھ حصہ لیا، انہوں نے کہا کہ ایشین تھروبال چیمپئن شپ آئندہ ماہ اپریل کے آخر میں کراچی میں کھیلی جائے گی جس کی تیاریاں جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں بارہ سے پندرہ ملکوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -