ڈیسوم جونیئر نیشنل چیمپئن شپ، مختلف ایج کے کوارٹرفائنلز مقابلے
لاہور(سٹی رپورٹر) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ڈیسوم جونیئر نیشنل چیمپئن شپ کے دوسرے روز مختلف ایج گروپس کے کوارٹرفائنلز مقابلے ہوئے۔ انڈر 18 کوارٹرفائنل میں پہلے کوارٹرفائنل میں حافظ ارباب علی نے موسیٰ ہارون کو6-1, 6-4 سے ، مصطفی علی نے احسان علی کو 7-6, 6-3 ،احمد اسجد نے احمد کامل کو 2-6, 7-5, 7-5 سے، محمد سید نے عبدالسیمع کو 6-4, 6-1 سے ہرا دیا۔ انڈر 16 کوارٹرفائنلز میں پہلے میچ میں عبدالسمیع نے مصطفی علی کو 1-6, 7-6, 6-4 سے، محمد سید نے فیضان فیاض کو 6-0, 6-0 سے، موسیٰ ہارون نے صمد اریجو کو 6-2, 6-2 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ماہا سید نے فاطمہ شہزاد کو 8-2 سے، زریاب خان نے مصطفی فہد کو 8-2 سے احمد نائل نے ولید جاوید کو 8-3 سے جبکہ شاہیل طاہر نے احتشام ہمایوں کو 8-6 سے جبکہ بلال عاصم نے اسماعیل احمد کو 8-2 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔