روز ٹیلر جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے آؤٹ
ویلنگٹن(اے پی پی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز روس ٹیلر انجری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق روس ٹیلر جو پہلے ٹیسٹ کے دوران کلف سٹرین انجری میں مبتلا ہوگئے تھے۔ ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے۔
اور وہ ویلنگٹن میں شیڈول سیریز کے دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ ان کی جگہ نیل بروم کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔