ہماری اولین ترجیح شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہے،محمد امین وینس

ہماری اولین ترجیح شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہے،محمد امین وینس

  

لاہور (خبر نگار )کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور کیپٹن(ر) محمد امین وینس نے کہاہے کہ لاہو رپولیس شہر کے امن و امان کو برقرار رکھنے اوراس شہر کے باسیوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطردہشتگردی کے خلاف متحد اور تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔دشمن تب تک ہم پر حملہ نہیں کرسکتا جب تک پولیس اور عوام ایک پیج پر ہیں۔اگر عوام اپنے گلی محلے میں موجودہر گھر سے شناسا ہوجائے تو کسی دہشتگرد کا سہولت کار ہماری گلی محلے میں قیام پذیر نہیں ہوسکتا ۔دشمنوں کے ناپاک عزائم کو اجتماعی کاوشوں سے ناکام بنائیں گے۔سفاک دشمن حوصلہ مند عوام کے عزم کے سامنے کھڑے نہیں رہ سکتے۔انہوں نے مزید کہاکہ شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور ہماری سب سے اولین ترجیح شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہے۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مامور اہلکاروں کو ہر گاڑی اور موٹرسائیکل سوارکو مکمل چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔شہر کے مختلف مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز جاری ہیں جن میں کرائے داروں کے کوائف کی چیکنگ بائیو میٹرک مشینوں

مزید :

علاقائی -