فتح گڑھ: دو بچیوں کی ماں کا گھریلو حالات سے تنگ آ کر اقدام خودسوزی

فتح گڑھ: دو بچیوں کی ماں کا گھریلو حالات سے تنگ آ کر اقدام خودسوزی

  

لاہور(خبرنگار) ہربنس پورہ کے علاقہ گلشن پارک فتح گڑھ میں دو کم سن بچیوں کی ماں نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر مٹی کا تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا لی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔بتایا گیاہے گلشن پارک فتح گڑھ کی رہائشی 28 سالہ رضیہ بی بی دو کم سن بچوں کی ماں ہے، اس کا خاوند اشفاق سینٹری کا کام کرتا ہے جو کہ اکثر فارغ رہتا ہے۔ اس بات پر دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا رہتا تھا۔ گزشتہ روز رضیہ بی بی نے بچیوں کے لئے دودھ کے لئے پیسے مانگے تو دوبارہ جھگڑا ہوا گیا، جس پر رضیہ بی بی نے بچیوں کی بھوک برداشت نہ کرتے ہوئے کمرہ کا دروازہ بند کر لیا اور مٹی کا تیل چھڑ ک کرخود کو آگ لگا لی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔ پولیس کے مطابق رضیہ بی بی کی میو ہسپتال میں حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید :

علاقائی -