صوبائی دارالحکومت ، چور ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیو ں سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، چور ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

  

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں چوروں نے متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں اور موٹرسائیکلوں سمیت دیگر سامان سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لوئر مال سے ڈاکوؤں نے اشفاق اور اس کی فیملی سے 6لاکھ 56ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیے۔ہربنس پورہ سے ڈاکوؤں نے تنویر اور فیملی سے 5لاکھ 70ہزار روپے وموبائل فون، گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے اکرام اور فیملی سے 6لاکھ مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات، نواں کوٹ سے ڈاکوؤں نے یوسف سے 4لاکھ30ہزار روپے وموبائل فون، سمن آبادمیں ڈاکوؤں نے خالد اور فیملی سے 4لاکھ اور موبائل فون، شیراکوٹ ڈاکوؤں نے عدیل اور فیملی سے 7لاکھ کی نقدی و طلائی زیورات، شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے عمران سے 4لاکھ کی نقدی و موبائل فون، کوٹ لکھپت میں ڈاکوؤں نے عباد سے 2 لاکھ 45 ہزار روپے و موبائل فون، سرور روڈ پر ڈاکوؤں نے عدنان سے 3لاکھ مالیت کی نقدی اورموبائل فون چھین لئے۔ علاوہ ازیں سمن آباد سے وسیم ، شاہدرہ ٹاون سے عمران ،ہربنس پورہ سے علی کی کاریں اور شیراکوٹ سے وقاص، نیوانارکلی، شادباغ سے کوثر علی اور عدنان کی موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں ۔

مزید :

علاقائی -