نواں کوٹ :گھریلوں ناچاقی پر بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو قتل کردیا

نواں کوٹ :گھریلوں ناچاقی پر بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نواں کوٹ (نا مہ نگار)گھریلو ناچاقی پر سگے بھائی نے گولیاں مار کر حساس ادارے کے ملازم بھائی کو زخمی کر دیا ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا بتایا گیا ہے کہ نواں کوٹ کے رہائشی محمد جاوید اسلم کا اپنے بھائی ذیشان اسلم آرائیں جو کہ پاکستان نیوی کا ملازم بیان کیا گیا ہے سے کسی بات پر گھریلو تنازعہ چلا آ رہا تھا جس وجہ سے دونوں بھائیوں میں تو تکرار ہوتی رہتی تھی چند روز سے ذیشان چھٹی پر اپنے گھر آیا ہوا تھا کہ دونوں بھائیوں کے درمیان دن کے وقت دوبارہ جھگڑا ہو گیا جس وجہ سے طیش میں آ کر بڑے بھائی جاوید اسلم جو کہ مقامی فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا نے اپنے دستی پسٹل سے فائرنگ کر کے ذیشان اسلم کو بری طرح چھلنی کر دیا اور فرار ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لئے شیخوپورہ ہسپتال لے جایا گیا جہاں حالت زیادہ خراب ہونے پر ڈاکٹروں نے لاہور ریفر کردیا جو زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیاجسے نواں کوٹ کے مقامی قبرستان میں گزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے قتل کی اس واردات بارے تھانہ بھکھی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

علاقائی -