پھول نگر :2موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے کمسن لڑکا جاں بحق

پھول نگر :2موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے کمسن لڑکا جاں بحق

  

پھول نگر(نمائندہ خصوصی)دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکراگئیں۔12سالہ کمسن موٹرسائیکل ڈرائیور جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق مدینہ کالونی کا رہائشی بارہ سالہ علی رضا ملتان روڈ پرگرلز ڈگری کالج کے قریب سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سوار سے ٹکراگیا جس سے اُس کے سر میں شدید چوٹ آئی ۔طبی امداد کے بعد اسے جناح ہسپتال لاہورلیجایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا ۔ دوسرا موٹر سائیکل سوار ادھیڑ عمر شخص بھی حادثے میں زخمی ہوگیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم ذرائع کے مطابق ورثاء نے قانونی کاروائی نہیں کی۔

مزید :

علاقائی -