ریلوے پولیس نے فراڈ کیس میں ملوث ملزمان کی تفتیش کو لٹکا دیا

ریلوے پولیس نے فراڈ کیس میں ملوث ملزمان کی تفتیش کو لٹکا دیا

  

لاہور(خبرنگار) ریلوے پولیس اسٹیشن (ہیڈ کوارٹر) کی پولیس نے اندراج مقدمہ کے باوجود فراڈ کے ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے ٹال مٹول سے کام لینے لگی۔تفصیل کے مطابق چاہ میراں روڈکے رہائشی اورمدعی مقدمہ خرم شبیرنے ملزمان شبیراحمد اوراعجازبٹ پرالزام لگایا ہے کہ انہوں نے اس کی فرم اور نام سے جعلی اورفرضی دستاویزات تیارکرکے اسے لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا،اب وہ مزیدسنگین دھمکیاں دے رہے ہیں۔ تھانہ ریلوے پولیس نے مقدمہ تودرج کرلیا مگر کئی دن گزرچکے ہیں ملزمان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔متاثرہ شہری نے آئی جی ریلوے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ریلوے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ درج مقدمہ کی تفتیش جاری ہے اور تفتیش حقائق پر کی جائے گی اور متاثرہ شخص کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -