شہید ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن(ر)سیّد احمد مبین کی رسمِ چہلم

شہید ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن(ر)سیّد احمد مبین کی رسمِ چہلم

  

لاہور(خبر نگار)شہید ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن(ر)سیّد احمد مبین کی رسمِ چہلم اُن کی رہائش گاہ آراے بازارمیں ادا کی گئی۔رسمِ چہلم میں اہم سیاسی سماجی و سینئر پولیس افسران سمیت عزیز واقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر شہید ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن(ر)سیّد احمد مبین کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی و ذِکراذکار کیا گیا اورشہید کی پنجاب پولیس کیلئے خدمات کو سراہا اورخراج تحسین پیش کیا گیا۔رسمِ چہلم میں آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا،سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخارچوہدری اور ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم سمیت سینئر پولیس افسران و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے کہاکہ شہید ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن(ر)سیّد احمد مبین پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر تھے اوراُن کے اندر ایمانداری اور فرض شناسی کے اعلیٰ اوصاف موجود تھے۔ جبکہ ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم نے کہا کہ شہید کیپٹن (ر) احمد مبین زیدی کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -