تیسری مرتبہ آتشزدگی ،کاٹن فیکٹری ’’بندے مار‘‘ نام سے مشہور ہو گئی

تیسری مرتبہ آتشزدگی ،کاٹن فیکٹری ’’بندے مار‘‘ نام سے مشہور ہو گئی

  

مانگا منڈی( نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی ملتان روڈ پرواقع ایشاء کاٹن فیکٹری ’’بندے مار‘‘ کے نام سے مشہور گئی ۔دو روز قبل کے آتش زدگی کے واقعہ سے پہلے بھی 2016 میں اور رواں سال فروری میں اسی فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں جس میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق ایشاء کاٹن فیکٹری میں دو روز قبل تیسری دفعہ آگ بھڑک اٹھی ۔اس سے پہلے بھی دو مرتبہ آگ لگی جس سے2نوجوان جاں بحق ہوئے۔فیکٹری کے ملازمین کہنا تھا کہ فیکٹری مالکان کی لاپرواہی کی وجہ سے تیسری دفعہ آگ لگی ہے۔ علاقہ مکینوں نے فیکٹری کا نام ہی’’ بندے مار‘‘ فیکٹری رکھ دیا ہے۔2016میں بھی اسی فیکٹری میں آگ لگی اور لودھراں کا نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا۔دوسری دفعہ فروری 2017میں آگ بھڑک اٹھی ۔مانگا قلعہ نتھوکا کا رہائشی 25سالہ سلمان ولد غلام محمد دوران ڈیوٹی جاں بحق ہو گیا۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق فیکٹری والوں نے انسونش کروائی ہوتی ہے اور جہان کچرا ہوتا ہے وہاں آگ لگا کر انسونش والوں سے لاکھوں روپے وصول کر لیتے ہیں اور جانی نقصان کی پرواہ نہیں کرتے۔

مزید :

علاقائی -