ڈسکہ: ڈاکوؤں نے خواتین سے نقدی ، زیورات چھین لیے
ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)دومختلف وارادتوں میں ناکہ لگائے کھڑے دو مسلح ڈاکوؤں نے دوخواتین سے نقدی اور طلائی زیورات چھین لیے تھانہ ستراہ کے علاقہ میانوالی بنگلہ کے محمد علی کی والدہ ڈسکہ آنے کیلئے اڈا کی طرف جارہی تھی جب اڈا میانوالی بنگلہ کے قریب پہنچی تو اس کو ناکہ لگائے کھڑے دو مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پرروک لیا اور اس سے نقدی ‘طلائی بالیاں ‘انگوٹھی چھین کر موقع سے فرارہوگئے جبکہ کانواں لٹ کی رہائشی 70سالہ خاتون سمبڑیال روڈ پر موتی مسجد جانے کے لیئے گلی میں مڑی تو راستہ میں کھڑے مسلح نوجوان نے اس سے 1000رو پیہ مانگا نی دینے پر اس کے کانوں بالیاں نوچ کر لے گئے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔