ننکانہ :شادی شدہ خاتون اغوا

ننکانہ :شادی شدہ خاتون اغوا

  

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )مسیحی ماں بیٹا اسلحہ کی نوک پر ایک نو مسلم شادی شدہ خاتون کو زبردستی اغواء کر کے لے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی رہائشی مسیحی خاتون صوبیہ بی بی نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کر لیا اور اس نے اپنا اسلامی نام سویرا فاطمہ رکھ لیا سویرا فاطمہ نے شاد باغ کالونی ننکانہ کے رہائشی محمد دانش سے شادی کر لی اور وہ اپنے گھر میں ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہی تھی کہ گزشتہ شام سویرا فاطمہ کے رشتہ دار کاشف عرف کاشی مسیحی اور اس کی والدہ تسلیم مسیح محمد دانش کے گھر آئے اور اسلحہ کی نوک پر سویرا فاطمہ کو چار تولے طلائی زیورات سمیت زبردستی اغواء کرکے گاڑی میں ڈال کر لے گئے پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے محمد دانش کی مدعیت میں لاہور کے رہائشی کاشف عرف کاشی مسیح اور اس کی والدہ تسلیم مسیح کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرلیا۔

کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔محمد دانش نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملزمان اس کی بیوی سویرا فاطمہ کو قتل کردیں گے۔

مزید :

علاقائی -