باقی تھانوں کی نسبت سنگین واقعات کے مقدمات درج کئے، سب انسپکٹر عبدالخالق
لاہور(خبر نگار) غازی آباد کے علاقہ میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح، مقدمات کے اندراج میں تاخیری حربے سنگین واقعات میں جرم کو چھپانے جیسے معاملات ایس ایچ او غازی آباد عتیق ڈوگر سے بات کرنے کے لئے اُن کے فون نمبر 0301-8447557 پر بار بار رابطہ کیا گیا۔ تاہم انہوں نے سب انسپکٹر عبدالخالق کو ٹیلی فون دے دیا۔ عبدالخالق نے بتایا کہ سنگین واقعات کے مقدمات تو درج کیے گئے ہیں جبکہ باقی تھانوں میں تو ایسا بھی نہیں ہوتا ہے۔ ڈکیتی اور راہزنی سمیت دیگر سنگین واقعات میں کمی ہوئی ہے۔موٹر سائیکل چوری ، کارچھیننے اور جیب تراشی کے واقعات زیادہ ہیں،البتہ سال 2016کے ابتدائی دو ماہ کی نسبت سال 2017میں سنگین واقعات کم ہیں۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی شمالی چھاؤنی سرکل کامران زمان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ اُن کے سرکل میں دیگر تھانوں کی نسبت غازی آباد میں کرائم زیادہ ہے۔ اس پر ایس ایچ او سمیت بیٹ افسروں (تھانیداروں) سے متعدد بار جواب طلبی کی گئی ہے تاہم محکمانہ کارروائی کو تیز کیا جارہا ہے اور سنگین جرم کے بڑھنے پر ایکشن لیا جائے گا۔