سرکاری سکیم کے حجاج کرام قربانی خود کریں گے

سرکاری سکیم کے حجاج کرام قربانی خود کریں گے

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم کے حجاج کرام حج2017ء میں قربانی خود کریں گے ،45سال سے زیادہ عمر کی خواتین محرم کے بغیر حج پر جا سکیں گی ،حج کے موقع پر زخمی ہونے والوں کو ڈیڑھ لاکھ اور فوت ہونے والوں کو ڈھائی لاکھ فی کس ملیں گے ،حج پالیسی 2017ء میں تجویز کیا گیا ہے کہ حج2017ء میں سرکاری حج سکیم کے حجاج کرام قربانی کے کوپن سعودی حکام یاسعودی بنکوں سے خرید سکیں گے ،45سال یا زائد عمر کی خواتین کو لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حج کی اجازت دے دی گئی ہے گزشتہ سال سرکاری حجاج کی قربانی کا ذمہ وزارت نے لیا تھااور رقم پیکج سکیم میں جمع کی تھی اس دفعہ حج پیکج بغیر قربانی کے دیا جائے گا ۔

مزید :

صفحہ آخر -