وینا ملک اور اسد میں ’’صلح‘‘ 2 عالم دین سمیت کئی شخصیات متحرک
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )معروف اداکارہ وینا ملک اور اسد خٹک میں صلح کروانے کیلئے اہم شخصیات متحرک ہو گئی ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان صلح کروانے والی اہم شخصیات میں دو عالم دین بھی شامل ہیں جن میں سے ایک کا تعلق کراچی اور دوسری شخصیت کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔دونوں عالم دین نے جوڑے سے رابطہ کر لیاہے۔دوسری جانب ملالہ یوسفزئی کے والدین نے بھی جوڑے سے رابطہ کیاہے اور دونوں کو گھر بچانے کی تلقین کی جبکہ اسد خٹک کو مزاج دھیما رکھنے کی ہدایت کی گئی۔