ہاورڈیونیورسٹی کے طلبا و طالبات کے کھل کر مختلف امور پر سوالات، شہبازشریف کے مدلل انداز میں جواب

ہاورڈیونیورسٹی کے طلبا و طالبات کے کھل کر مختلف امور پر سوالات، شہبازشریف کے ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے امریکہ کے معروف تعلیمی ادارے ہاورڈیونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے ملاقات کے دوران کھل کر مختلف امورپرسوال کیے۔وزیراعلیٰ نے طلبا و طالبات کے سوالات کے انتہائی مدلل انداز میں جواب دےئے اورطلبا و طالبات نے ملاقات کے بعد کہا کہ ہمیں بے حد خوشی ہوئی ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ فلاح عامہ اورعوامی خدمت کا ایک شاندار ویژن رکھتے ہیں اورہم ان کے خیالات سن کر بہت متاثر ہوئے ہیں۔طلبا و طالبات کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کلچر بہت زبردست ہے اوروزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے بہترین انداز میں اقدامات کیے گئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -