ہولی کا تہوار بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دیتا ہے، شہبازشریف کی ہولی کے تہوار پرہندوبرادری کو مبارکباد

ہولی کا تہوار بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دیتا ہے، شہبازشریف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ہولی کے تہوار کے موقع پر ہندوبرادری کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہولی کا تہوار بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دیتا ہے اوریہ رنگا رنگ تہوار زندگی کی خوشیوں اورجوش و جذبے کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوبرادری سمیت تمام اقلیتیں پاکستان کے برابر کے شہری ہیں اورانہیں پاکستا ن میں مساوی حقوق حاصل ہیں۔ پاکستان کے سماجی، معاشی اور سیاسی میدان میں ہندو برادری کا کردار قابل تحسین ہے۔پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری نے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری دینی تعلیمات میں اہم حیثیت رکھتی ہے اور بلا امتیاز انسانی حقوق کا تحفظ اسلامی معاشرے کی پہچان ہے۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے بھی اقلیتوں کے یکساں حقوق پر زور دیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ اور بنیادی حقوق کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -