حکمرانوں سے کسی بھلائی کی توقع کر نا بے وقوفی ہے: طاہر القادری

حکمرانوں سے کسی بھلائی کی توقع کر نا بے وقوفی ہے: طاہر القادری

  

لاہور(آئی این پی) عوامی تحر یک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ وزیر ستان کی طرز پر پنجاب میں دہشت گردوں اور انکے سہولتوں کاروں کیخلاف آپر یشن کر نا ہوگا ،پنجاب میں چوہے اور بلی کا کھیل کھیلا جا رہا ہے ،سول حکومت کے تحت پنجاب میں آپر یشن میں کوئی فائدہ نہیں ہوگا‘صوبہ میں پنجابی طالبان کے23گروپ دہشت گردی کر رہے ہیں ‘فوجی عدالتوں کے بارے میں حکومتی بل دھوکے کے سوا کچھ نہیں، آئین وقانون پرعمل ہی تمام مسائل ہے ،ملک میں آئین ،قانون اور ادارے دفن ہوچکے ہیں ،حکمرانوں سے کسی بھلائی کی توقع کر نا بے وقوفی ہے ۔ گزشتہ روز ایک انٹر ویو میں انکا مزیدکہنا تھا فوجی عدالتیں ملک میں دہشت گردی خاتمے کیلئے لازم ہو چکیں ہیں کیونکہ ملکی سیاسی نظام میں عدالتی نظام انصاف فراہم کر رہا ہوتا اور دہشت گرد اپنے انجام تک پہنچ رہے ہوتے توفوجی عدالتوں کی ضرورت نہ ہوتی ۔ قومی و صوبائی ادارے ملک میں طاقتوار کے قبضے میں ہیں، اسلئے عام آدمی کو انصاف ملنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ حکمرانوں کا مفا د کر پشن ، لوٹ مار اور اندھیر نگری میں ہے اسلئے ملک میں دہشت گردوں کیخلاف سول حکومت ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر چل رہی ہے اور حکمران غنڈوں وقاتلوں کو تحفظ دیتے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -