جماعۃالدعو ہ کا آج سے عشرہ’’ تحفظ نظریہ پاکستان ‘‘مہم چلانیکا اعلان

جماعۃالدعو ہ کا آج سے عشرہ’’ تحفظ نظریہ پاکستان ‘‘مہم چلانیکا اعلان

  

لاہور(آئی این پی )جماعۃالدعوۃ پاکستان کی طرف سے آج سے 23مارچ تک ملک گیر سطح پر عشرہ تحفظ نظریہ پاکستان مہم چلائی جائیگی۔ اس سلسلہ میں لاہور سمیت چاروں صوبوں و آزاد کشمیر گلگت بلتستان میں نظریہ پاکستان کانفرنسوں، جلسوں اور سیمینار زکا انعقاد کیا جائیگا ۔ 17مارچ کو علماء کرام خطبات جمعہ میں تحفظ نظریہ پاکستان کو موضوع بنائیں گے جبکہ 23مارچ کو ملک بھر میں بڑے پروگرام ہونگے ،نظریہ پاکستان کے حوالہ سے منعقدہ پروگراموں میں ملک بھر کی قومی سیاسی، مذہبی و کشمیری قیادت کو شریک کیا جائیگا۔ یہ فیصلے گزشتہ روز جماعۃالدعوۃ سیاسی امورکے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کی زیرصدارت مرکزی، زونل و ضلعی ذمہ داران کے اجلاس کے دوران کئے گئے ۔ اس موقع پر ’’ نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے‘‘ کے عنوان کے تحت ملک میں بھرپور تشہیر ی مہم چلانے، کیمپ لگا کر نظریہ پاکستان سے متعلق خصوصی طور پر تیار کی گئی ڈاکومینٹری دکھانے، قیام پاکستان کے مقاصد اور دوقومی نظریہ کی ضرورت و اہمیت کو اجاگرکرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس سے گفتگو میں عبدالرحمن مکی کا کہنا تھا پاکستان کا مطلب کیا‘ لاالہ الااللہ کا نعرہ نوجوان نسل کے ذہنوں سے نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں،کیونکہ اسلام دشمن قوتیں پاکستان کو اپنے لئے سب سے بڑا خطرہ سمجھتی ہیں۔ بیرونی سازشیں ناکام بنانے کیلئے ملک میں اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -