ڈی ایس پی کے بیٹوں کا غلطی کے باوجود کار سوارپر پستول سے تشدد

ڈی ایس پی کے بیٹوں کا غلطی کے باوجود کار سوارپر پستول سے تشدد

  

لاہور(خبر نگار) ریس کورس کے علاقہ حبیب اللہ روڈپر ایک ڈی ایس پی کے دو بیٹوں نے ایک کار کو ٹکر مار دی اور جب کار کے مالک نے استفسار کیا دونوں بھائیوں نے اس پر فائرنگ کر دی اور پسٹل کے بٹ مار کر اسے شدیدزخمی کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ حبیب اللہ روڈ کے رہائشی وقار علیم نے اپنی کار کھڑی کی تو پولیس میں حاضر سروس ڈی ایس پی کے دو بیٹوں علی اور بلال جو موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ انہوں نے وقار علیم کی کار کو ٹکر مار دے ماری جس پر وقار علیم نے کہا کہ موٹر سائیکل احتیاط سے چلانی چاہئے تو دونوں بھائی آگ بگولا ہو گئے اور فائر کرنا شروع کردئے۔ دونوں بھائیوں نے وقار علیم کو پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔جس پر 15پر کال کی گئی۔ ایس ایچ او شبیر اعوان کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والے دونوں نوجوان ایک ڈی ایس پی ملک اعجاز کے بیٹے ہیں انہوں نے بتایا کہ ڈی ایس پی ملک اعجاز کو اس معاملے سے آگاہ کر دیا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے اور زخمی شخص کا میڈیکل بھی کروایا جا رہا ہے جس کے بعد قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔

مزید :

صفحہ آخر -