بے اختیارات ہیں تو مستعفی ہوجائیں، پاک سرزمین کا میئر کو مشورہ

بے اختیارات ہیں تو مستعفی ہوجائیں، پاک سرزمین کا میئر کو مشورہ

  

کراچی(اے این این )پاک سرزمین پارٹی کے رہنما آصف حسنین نے میئرکراچی وسیم اختر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سو دنوں میں میئر کراچی شہر سے کچرا تک نہیں اٹھا سکے،بے اختیار لوگوں کا فرض ہے کہ وہ تمام مراعات چھوڑ کر مستعفی ہو جائیں۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آصف حسنین نے کہا کہ یہاں کی سیاسی جماعت نے اپنے ہاتھ سے اختیارات واپس کئے،اختیارات واپسی کے بل پر کسی اور نے نہیں اس جماعت کے گورنر نے دستخط کئے،ایم کیو ایم کی لیڈرشپ نے ہمیشہ جھوٹ بولا کہ وہ مسائل کا حل کرسکتے ہیں۔ کراچی سنگین مسائل کا شکار ہے ،۔ میئر شپ حاصل کرنے سے پہلے مئیر کو نہیں پتا تھا کہ انکے پاس اختیارات نہیں ہیں، لیکن سب کچھ جاننے کے باوجود انھوں نے عوام سے جھوٹ بولا۔

مزید :

صفحہ آخر -