موبائل فون کے استعمال پر پابندی ، ہری پور میں لڑ کے نے خود کشی کر لی
ہری پور (مانیٹرنگ ڈیسک )خیبر پختونخواہ کے ضلع ہری پور میں والدین نے بچے سے موبائل فون چھین لیا جس پر کم عمر لڑکے نے خود کشی کر لی ۔ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق والد علی زمان نے بتا یا کہ اسکا 18سالہ بیٹا عقیل احمد ہری پور کالج میں زیر تعلیم تھا ، عقیل احمد کے اساتذہ نے کلاس روم میں موبائل فون استعمال کرنے پر اسے کئی بار سزا بھی دی تھی اوراسکی مجھے شکایت کرتے ہوئے عقیل احمد پر موبائل فون کے استعمال کی پابندی لگانے کا کہا اس پر جب میں نے اپنے بیٹے کا موبائل فون چھینا تو وہ دلبرداشتہ ہو گیا اور چوہے مارگولیاں کھا کر خود کشی کی کوشش کی،عقیل کو تشویشناک حالت میں ٹیچنگ ہسپتال ہری پور لے جا یا گیا تاہم حالت نہ سنبھلنے پر اسے ایوب ٹیچنگ ہسپتال ریفر کیا گیا لیکن ڈاکٹر عقیل احمد کی جان بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے ۔