ایتھوپیا میں 35افراد کوڑے تلے دب کر جاں بحق ،درجنوں لاپتہ

ایتھوپیا میں 35افراد کوڑے تلے دب کر جاں بحق ،درجنوں لاپتہ

  

عدیس ابابا(مانیٹرنگ ڈیسک )افریقی ملک ایتھوپیا کے دارلحکومت میں افریقی ملک ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیدس ابابا کے نواح میں کوڑے کو اکٹھا کرنے کے مقام پرلینڈ سلائیڈنگ کے باعث 35افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سنیچر کی شب ہونے والی سلائیڈنگ کے وقت وہاں ڈیڑھ سو افراد موجود تھے ،اب تک 35افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ریسکیو کا کام جاری ہے لیکن درجنوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔جس جگہ لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے یہ پانچ دہائیوں سے زیادہ عرصے سے ادیدس ابابا کے کوڑے کو پھینکنے کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔اس کے قریب ہی حکام افریقہ کا سب سے بڑا پلانٹ لگا رہے ہیں جس میں کوڑے سے توانائی حاصل کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -