بھارتی وزیر دفاع منوہرپاریکر مستعفی گوا کا وزیراعلیٰ بنائے جانے کا امکان

بھارتی وزیر دفاع منوہرپاریکر مستعفی گوا کا وزیراعلیٰ بنائے جانے کا امکان

  

نئی دہلی(اے این این) بھارتی وزیر دفاع منوہرپاریکر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، گوا کے وزیراعلیٰ کے طورپر ذمہ داری سنبھالیں گے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گوا اسمبلی کے انتخابات میں بی جے پی کو واضح کامیابی حاصل نہ ہونے کے باعث وہاں مخلوط حکومت کی تشکیل اورمنوہرپاریکر کو ریاست کا وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے وزیر دفاع کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ گوا کی سیاسی جماعتوں نے منوہرپاریکر کو وزیراعلیٰ بنانے کی صورت میں حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -