پاکستان سے آنیوالی نشہ آور سپاری (تلسی پان مصالحہ)پر نظر رکھی جائے،امریکی ہیلتھ افسران

پاکستان سے آنیوالی نشہ آور سپاری (تلسی پان مصالحہ)پر نظر رکھی جائے،امریکی ...

  

او ہائیو (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ میں پبلک ہیلتھ افسران نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تنبہہ کی ہے کہ پاکستان سے آنے والی نشہ آور سپاری (تلسی پان مصالحہ)پر نظر رکھی جائے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے قرار دیا ہے کہ تلسی پان مصالحہ کینسر کا سبب بنتا ہے لیکن دوسری طرف امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ بچے اس نشہ آور سپاری کو چبا رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق رینولڈ ز برگ ہائی سکول سمٹ کیمپس کے طلبا یہ نشہ آور سپاری کھاتے ہوئے پکڑے گئے ہیں جس کے بعد پولیس نے لوگوں کو نشہ آور سپاری سے دور رہنے کی تنبہہ کی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ سپاری کھانے والے طلبا ء لڑ کھڑاتے پھر رہے تھے ۔ہیلتھ افسران نے خبردار کیا ہے کہ اس سپاری سے منہ کا کینسر اور دانتوں کی سڑن بھی ہو سکتی ہے۔رپورٹس کے مطابق فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈ منسٹریشن نے سپاری کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -