پاکستان میں رواں سال امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ، جاپانی سفیر

پاکستان میں رواں سال امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ، جاپانی سفیر

  

کراچی (اکنامک رپورٹر ) پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے کہا ہے کہ سال 2016 کے مقابلے میں موجودہ سال پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے بارے میں پاکستان کی پالیسی اطمینان بخش ہے ،پاکستان اور جاپان دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی 65 ویں سالگرہ منانے جارہے ہیں،وہ پاکستان جاپان بزنس فورم کے زیر اہتمام فورم کے نائب صدر کلیم فاروقی کی رہائش گاہ پر منعقدہ جنرل باڈی اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کررہے تھے،تقریب میں جاپان کے کونسل جنرل توشی کازو ایسو مور ا فورم کے صدر سہیل احمد ،مختلف ملکوں کے سفارتکار اور صنعتکار بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں 80 جاپانی کمپنیز کام کررہی ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہوگا،انہوں نے کہا کہ جاپان نے پاکستان میں 74 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم دو ارب ڈالر ہے،جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپان پاکستان میں آتو موبائل گاڑیوں کے شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرچکا ہے اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری ترجیحات میں شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ جاپان پاکستان میں گھریلو استعمال کی اشیا موری ناگاں ملک اجینو ماتو اور دیگر شعبوں میں پہلے ہی سرمایہ کاری کرچکا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام آیا ہے اور شرح سود کم ہونے کے سبب دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے مزید مواقع پیدا کئیے جاسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تاجروں کے وفد کے تبادلے ہونے چاہئیے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جی ڈی پی ریٹ بہتر ہوا ہ اور اس کی بڑی وجہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیاں ہیں،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے دہشتگردی کے خلاف جو ٹھوس اقدامات کئیے ہیں اس کا پوری دنیا میں اچھا پیغام گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں آج کا پاکستان زیادہ محفوظ ہے،تقریب میں میوزیکل پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا ،جس میں فنکاروں نے پرفارم کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -