امریکی ایئر لائن نے بچے کیلئے سیفٹی بیلٹ مانگنے پر مسلمان جوڑے کو آف لوڈ کر دیا ایئر لائن کیخلاف مقدمہ دائر
شکاگو (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی ایئر لائن نے مسلمان جوڑے کو دوران پرواز بچے کیلئے سیفٹی بیلٹ طلب کر نے پر طیارے سے اتار دیا۔جیو نیوز کے مطابق شکاگومیں امریکی ایئر لائن نے عرب نڑاد جوڑے کو اپنی بچے کیلئے سیفٹی بیلٹ فراہم کرنے کے مطالبے پر طیارے سے نیچے اتار دیا جس کے بعد ایئر لائن کے خلاف مقدمہ دائر کر لیا گیا ہے۔ ایمان اورمحمدشبلی بچوں کے ہمراہ اوہیر سے واشنگٹن ڈی سی جارہے تھے کہ اس دوران انہوں نے دوران پرواز اپنے بچے کیلئے سفیٹی بیلٹ کا مطالبہ کیا جس پر ایئر لائن انتظامیہ اپے سے باہر ہو گئی۔انتظامیہ نے سیفٹی بیلٹ فراہم کرنے کے بجائے انہیں طیارے سے اتار دیاجس پر کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنزکی طرف سے درخواست دائر کی گئی جس پر ایئر لائن انتظامیہ کیخلاف مقدمہ دائر کر لیا گیا ہے۔یہ واقعہ گزشتہ سال مارچ کے مہینے میں پیش آیا تھا جس کے بعد مسلمان خاندان کو امریکی ایئر لائن کی دوسری پرواز سے روانہ کیا گیا۔