سپریم کورٹ کی 17 شرائط پوری کرنے والے موٹر سائیکل رکشہ کا ماڈل تیار

سپریم کورٹ کی 17 شرائط پوری کرنے والے موٹر سائیکل رکشہ کا ماڈل تیار

  

کراچی (آئی این پی )سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی 17 شرائط پر مبنی موٹرسائیکل رکشے کا ماڈل تیار کرلیا گیا۔ چنگ چی رکشے کیلئے 100 سی سی موٹر سائیکل، 4 سواریوں کی گنجائش، آگے اور پیچھے سیفٹی گارڈز لازمی قرار دیئے گئے ہیں جبکہ فرنٹ اور سائیڈ پر شیشے لگانا بھی لازمی ہوگا۔ نئے موٹرسائیکل رکشوں کو موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فٹ قرار دیدیا گیا ہے۔ موٹرسائیکل رکشے کا قانون بنا کر اسے ’لا بک‘ میں بھی شامل کر دیا گیا ہے۔ صدر موٹرسائیکل رکشہ ایسوسی ایشن عاطف رضا کا کہنا ہے کہ روٹس کیلئے حکومت کو لسٹ دے دی گئی ہے، منظوری کے بعد موٹر سائیکل رکشوں کو مقررہ روٹس پر چلانے کی اجازت ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -