ملک کے کئی علاقوں میں آپریشن ردالفساد، کالعدم تنظیم کے سہولت کار سمیت 21گرفتار

ملک کے کئی علاقوں میں آپریشن ردالفساد، کالعدم تنظیم کے سہولت کار سمیت ...

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں رینجرز ،پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے مشترکہ آپریشن کیا گیا اور نتیجے میں 2افغانیوں سمیت 21مشتبہ افرادکو گرفتار کرلیا گیا۔پاک فوج کے ادارہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آپریشن اسلام آباد ، راولپنڈی ، ڈی جی خان ، لاہور،راجن پور ، سیالکوٹ اور رحیم یار خان میں کیا گیا۔گرفتار کردہ افرادمیں کالعدم تنظیم کا سہولت کار بھی شامل ہے جبکہ ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ ، گولہ بارود اور نفرت انگیز موادبھی برآمد کیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -